سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مال کو اہل فرائض کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق تقسیم کرو اور جو بچ جائے تو وہ اس مرد کا ہے جو میت کے زیادہ قریب ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض ياهلها . الخ، رقم: 1615 . سنن ابوداود، رقم: 2898 . سنن ترمذي، رقم: 2098 . سنن ابن ماجه، رقم: 2740 .»