سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن (فاطمہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! کیا تمہارے زیور پہننے کے لیے چاندی میں کوئی رغبت نہیں، کیونکہ جو بھی عورت سونے کے زیورات نمائش کے لیے پہنتی ہے اسے اس وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الخاتم، باب ماجاء فى الذهب للنساء، رقم: 4237 . سنن نسائي، كتاب الزينة، باب الكراهية للنساء فى اظهار الحلي والذهب، رقم: 5138 . قال الشيخ الالباني: ضعيف . مسند احمد: 398/5 .»
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن (فاطمہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 712]