سیدہ اسماء بنت یزید السکن رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو سونے کے دو کنگن پہنے ہوئے دیکھا تو اسے فرمایا: ”کیا تمہیں پسند ہے کہ اللہ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ پس اس نے وہ پھینک دیئے اور پھر ہم نے اس کے بعد انہیں نہ دیکھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 705]