سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم (پہننے) سے سختی کے ساتھ منع فرمایا ہے، ایک آدمی نے عبداللہ بن شقیق سے کہا: یہ آپ نے بھی تو ریشم پہن رکھا ہے، انہوں نے فرمایا: سبحان اللہ! یہ ریشم نہیں، اس نے کہا: اس کا تانا ریشم کا ہے، عبداللہ بن شقیق نے کہا: مجھے پتہ نہیں چلا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 698]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 699]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب اللباس، باب خواتيم الذهب، رقم: 5864 . مسلم، كتاب اللباس والزينة، باب تحريم خاتم الذهب الخ، رقم: 2089 . صحيح ابن حبان، رقم: 5487 . مسند احمد: 468/2 .»