سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل بخار سے فرماتا ہے: تم میری آگ ہو، میں تمہیں دنیا میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ وہ اس کا جہنم کی آگ میں سے حصہ ہو جائے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 671]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب الطب، باب الحمي، رقم: 3470 . قال الالباني: صحيح . مسند احمد: 440/2 . طبراني اوسط، رقم: 10 .»