سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھمبی، مَن (بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے کھانے) کا بقیہ ہے، اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 668]
تخریج الحدیث: «بخاري، رقم: 5708 . مسلم، كتاب الاشرية، باب فضل الكماة الخ، رقم: 2049 . سنن ترمذي، كتاب الطب، باب الكماة والعجوة: 2068، 2062 . مسند ابي يعلي، رقم: 6400 .»