سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں شغار (نکاح کی قسم) نہیں۔“ اور وہ یہ ہے کہ عورت سے دوسری عورت کے حق مہر کے عوض نکاح کرنا، وہ کہے: مجھے نکاح کر دو میں تمہیں نکاح کر دیتا ہوں اور حق مہر نہیں ہو گا، اسے شغار کہتے ہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 603]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب النكا ح، باب الشغار، رقم: 5112 . مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم نكا ح الشغار الخ، رقم: 1415 . سنن ترمذي، رقم: 1124 . سنن ابن ماجه، رقم: 1883 .»