سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کی ران دیکھی تو اسے فرمایا: ”اپنی ران کو ڈھانپو، کیونکہ آدمی کی ران اس کے ستر میں سے ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الانبياء/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الحمام، باب النهي عن الشعري، رقم: 4014 قال الالباني: صحيح . سنن ترمذي، رقم: 2796 . مسند احمد: 275/1 .»