اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں (اپنی طرف سے) تمہیں کوئی چیز دیتا ہوں نہ منع کرتا ہوں، میں تو ایک خزانچی ہوں اور جیسے مجھے حکم ہوتا ہے ویسے ہی عطا کرتا ہوں۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الخمس/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب فرض الخمس، باب قول الله تعالىٰ (قان لله خمسه وللرسول) رقم: 3117 . سنن ابوداود، كتاب الخراج والفي، باب فيما يلزم الامام الخ، رقم: 2949 . مسند احمد: 314/2 .»