سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں حتیٰ کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور وہ نماز قائم کریں، زکوٰۃ ادا کریں، پس جب وہ کہہ لیں تو ان کے خون اور اموال حرام ہو گئے مگر اس کے کہ اس (کلمہ توحید) کا کوئی حق ہو، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 512]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد، باب دعا النبى صلى الله عليه واله وسلم الي الاسلام والنبوه، رقم: 2949 . مسلم، كتاب الايمان، باب الامر بقتال الناس حتي يقولو لا اله الا الله محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، رقم: 21 . سنن ابوداود، رقم: 2640 . سنن ترمذي، رقم: 2606 . سنن نسائي، رقم: 3090 . سنن ابن ماجه، رقم: 3927 .»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں حتیٰ کہ وہ کہیں: اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 513]