سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: بریرہ کے شوہر حبشی غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ میں انہیں ان (بریرہ رضی اللہ عنہا) کے پیچھے مدینے کی گلیوں میں چکر لگاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العتق و المكاتب/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطلاق، باب خبار الامة تحت العبد، رقم: 5281 . سنن ابوداود، رقم: 2233، 2232 . سنن نسائي، رقم: 5417 . سنن ابن ماجه، رقم: 2075 .»