ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراکت دار شفیع ہوتا (شفعہ کا حق رکھتا) ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہوتا ہے۔“ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ (شفعہ) صرف زمین میں ہوتا ہے، تو ابن ابی ملیکہ نے کہا: نہیں، تجھے کیا پتہ ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 465]
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شفعہ غلام میں اور ہر چیز میں ہوتا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 466]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراکت دار حق شفعہ والا ہوتا ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہوتا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 467]