سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پس آپ نے خیانت کا ذکر کیا تو آپ نے اس کی سنگینی بیان کی، پھر فرمایا: ”لوگو! میں تم میں سے کسی کو نہ پاؤں۔۔۔“ پس راوی نے آخر تک حدیث جریر (مابعد آنے والی) کے مثل روایت کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 440]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن تم میں سے کسی کو اس حال میں نہ پاؤں کہ اس نے اپنی گردن پر اونٹ اٹھا رکھا ہو اور وہ بلبلا رہا ہو۔“ پس راوی نے حدیث کے آخر تک اس کے مثل ذکر کیا، لیکن اس کا اول حصہ ذکر نہ کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 441]