معاویہ المہدی نے بیان کیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: اے مہدی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کی کمائی، کتے کی قیمت، بانسری بجانے والے پیشے کی کمائی اور سانڈ کی جفتی کرانے کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 436]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب البيوع، باب بيع ضراب الجمل، رقم: 4673 . قال الشيخ الالباني: صحيح، مسند احمد: 299/2 . سنن ابوداود، رقم: 3421 .»