عمر بن خلدہ الانصاری نے اپنی والدہ (رضی اللہ عنہا) سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایام تشریق میں بھیجا، تو انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کھانے پینے اور جماع (بیوی سے دل لگی) کرنے کے دن ہیں (روزہ رکھنے کے نہیں)۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «سنن دارقطني، كتاب الصيام، باب طلوع الشمس بعد الفطار: 212/2 .»