سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک لونڈی یا آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پایا تو آپ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا، انہوں نے عرض کیا: وہ تو فوت ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے متعلق مجھے مطلع کیوں نہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی قبر کے متعلق بتاؤ۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر آئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصلاة، باب كنس المسجد النبى، رقم: 458 . مسلم، كتاب الجنائز، باب الصلاة على القبر، رقم: 956 . سنن ابوداود، رقم: 3203 . مسند احمد: 353/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 3086 .»