سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عید الفطر اور عیدالاضحٰی کے دن جو ان، پردہ نشین لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز سے دور رہیں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شریک ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 221]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصلاة العيدين، باب ذكر اباحة خروج النساء الخ، رقم: 890 . سنن ترمذي، ايوب الصلاة، باب ماجاء فى خروج النساء فى العيدين، رقم: 1307 .»
حدیث نمبر: 222
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
ہشام نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 222]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عیدالفطر اور عید الاضحیٰ میں پردہ نشین جوان لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو (عید گاہ کی طرف) باہر نکالیں، وہ مسلمانوں کی دعاؤں اور نماز میں شریک ہوں، جبکہ حائضہ عورتیں نماز سے الگ رہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 223]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب العيدين، باب خروج النساء والحيض الي المصلي، رقم: 974 . مسلم، كتاب صلاة العيدين، باب ذكر اباحة خروج النساء الي العيد الخ، رقم: 890 . سنن ابوداود، رقم: 1136 . سنن ترمذي، رقم: 539 . سنن ان ماجه، رقم: 1308 .»
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عیدین میں نوجوان لڑکیوں، حائضہ عورتوں اور پردہ نشین لڑکیوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز کے قریب رہیں اور مسلمانوں کی دعاوں میں شریک ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 224]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے کسی کے پاس اوڑھنی نہیں ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی بہن اپنی اوڑھنی کا کچھ حصہ اسے اوڑھا دے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «السابق»
حدیث نمبر: 226
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
ہشام نے اس اسناد سے اسی حدیث سابق کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 226]
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی بہن (عمرہ بنت رواحہ رضی اللہ عنہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر کمر بند باندھنے والی پر (عیدین میں عیدگاہ کی طرف) جانا واجب ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 227]