سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا اختتام اللہ اکبر کی آواز سے پہچانتے تھے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 199]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب صفة الصلاة، باب الذكر بعد الصلاة، رقم: 847 . مسلم، كتاب المساجد، باب الذكر بعد الصلاة، رقم: 583 . سنن ابوداود، رقم: 1002 . سنن نسائي، رقم: 1335 . مسند احمد: 222/1 . صحيح ابن خزيمه، رقم: 1706 .»