ابن عون نے محمد سے اس آدمی کے بارے میں روایت کیا جس کی نماز کا کچھ حصہ گزر جاتا ہے، تو محمد نے کہا: وہ اپنی منازل پر اس کی قضا کرے گا، ایک آدمی نے کہا: قرض کی طرح؟ تو انہوں نے فرمایا: بات، بات کی طرح ہوتی ہے اور وہ اس سے زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 171]