سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو وہ کسی چیز کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھے جسے وہ سترہ بنائے۔ اگر وہ کوئی چیز نہ پائے تو وہ لکیر کھینچ لے پھر اس کے آگے سے جو بھی گزر جائے گا وہ اس کے لیے مضر نہیں ہو گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب الخط اذالم يجد عصا، رقم: 689 . قال الشيخ الالباني، ضعيف . سنن ابن ماجه، رقم: 943 . مسند احمد: 254/2 .»