الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
2. سجدہ تلاوت کی مشروعیت، سورہ الانشقاق میں سجدہ
حدیث نمبر: 125
أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدَّثَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ، فَقَرَأَ ((إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ)) فَسَجَدَ فِيهَا، فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.
ابورافع نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورہ الانشقاق پڑھی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا، میں نے کہا: ابوہریرہ! یہ سجدہ کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے یہ سجدہ کیا ہے، پس میں یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں ان سے ملاقات کر لوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 125]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب سجود القران، باب من قرا السجدة فى الصلاة، رقم: 1078 . مسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، رقم: 578 . سنن نسائي، رقم: 968»

حدیث نمبر: 126
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، نا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ، يَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَجَدَ فِي ((إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ))، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ خَلِيلِي يَسْجُدُ فِيهَا فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.
ابورافع بیان کرتے ہیں، میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے سورہ الانشقاق میں سجدہ کیا، تو میں نے انہیں کہا: کیا آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے، پس میں اس میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں ان سے ملاقات کر لوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 126]
حدیث نمبر: 127
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، نا شُعْبَةُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
شعبہ رحمہ اللہ نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب سجود القران، باب من قرا السجده فى الصلاة، رقم: 1078 . مسلم، كتاب المساجد، باب سجود التلاوة، رقم: 578 . سنن نسائي، رقم: 968»