نعمان بن خربوذ نے بیان کیا، میں نے ام صبیہ جہنیہ رضی اللہ عنہا کو بیان کرتے ہوئے سنا: بسا اوقات ایک ہی برتن میں سے وضو کرتے ہوئے میرا ہاتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ایک دوسرے سے ٹکراتا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الوضوء، باب وضو الرجل مع امراته الخ، رقم: 193 . سنن ابوداود، كتاب الطهارة، باب الوضو بفضل وضو المراة، رقم: 78 . مسند احمد: 366/6»