سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو بیان کرتے ہوئے سنا: شر تقدیر کے مطابق نہیں، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہمارے اور اہل قدر کے درمیان اللہ تعالیٰ کا فرمان: ”مشرک کہیں گے اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے نہ ہمارے آباء واجداد۔“ یہاں تک تلاوت فرمائی: ”اگر وہ چاہتا تو وہ تم سب کو ہدایت دے دیتا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”عجز و دانائی تقدیر سے ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب القدر، باب كل شئي بقدر، رقم: 2655 . مسند احمد: 110/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 6149 . مستدرك حاكم: 347/2 . مصنف عبدالرزاق، رقم: 20073»