سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ تم سے ہر چیز کے متعلق پوچھیں گے حتی کہ وہ کہیں گے: ان سب چیزوں کو تو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے تو پھر اسے کس نے پیدا فرمایا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم سے (اس طرح کا سوال) پوچھا جائے تو کہو: اللہ ہر چیز سے پہلے موجود تھا، اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا، اور وہی ہر چیز کے بعد بھی ہو گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب بدء الخلق، باب صفة ابليس وجنوده، رقم: 3276 . مسلم، كتاب الايمان، باب بيان الوسوسة فى الايمان الخ، رقم: 135 . سنن ابوداود، رقم: 4721 . مسند احمد: 282/2»