سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار بغیر حساب جنت میں جائیں گے۔“ عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے ان میں سے بنا دے۔“ پھر دوسرے شخص نے عرض کیا: اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ اس میں تم پر بازی لے گیا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الرقاق، باب يدخل الجنة سبعون الفا، رقم: 6541 . مسلم، كتاب الايمان، باب الدليل على دخول طوائف من المسلمين الخ، رقم: 216 . دارمي، رقم: 2807 . مسند احمد: 351/2»