سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے حوالے سے ایسی بات کی جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے، جس سے اس کا مسلمان بھائی مشورہ طلب کرے اور وہ اسے صحیح مشورہ نہ دے تو اس نے اس سے خیانت کی اور جس نے بلا تحقیق کوئی فتوی دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔ “[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 5]
تخریج الحدیث: «ادب المفرد للبخاري، رقم: 209۔ قال الشيخ الألباني: صحيح. مسند احمد: 321/2»