35. اللہ کے فرمان ((ولنذیقنّھم من العذاب ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الاحزاب)۔
حدیث نمبر: 2159
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے قول ”جب وہ تم پر آئے تمہارے اوپر سے نیچے سے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل حلق تک آ گئے“ کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ غزوہ خندق کے متعلق اتری (اس دن مسلمانوں پر نہایت سختی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے اس دن کافروں پر ایک لشکر بھیجا جن کو تم نے نہیں دیکھا اور تیز ہوا)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2159]