33. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((فلا تعلم نفس ما اخفی ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ السجدہ)۔
حدیث نمبر: 2157
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ تیار کیا ہے جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا ہے اور کسی آدمی کے دل پر اس کا خیال بھی نہیں گزرا۔ یہ سب نعمتیں میں نے بنا رکھی ہیں۔ ان کو چھوڑو جو اللہ نے تمہیں بتلایا (یعنی جو نعمتیں اور لذتیں معلوم ہیں وہ کیسی عمدہ ہیں اور بھلی ہیں تو جنت کی نعمت اور لذت جس کا علم اللہ تعالیٰ نے نہیں دیا وہ کیسی ہوں گی)۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی کہ ”کوئی نہیں جانتا جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے چھپایا گیا ہے“(جنت میں)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2157]