الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
31. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ولا تکرھوا فتیاتکم ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ النور)۔
حدیث نمبر: 2155
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابی ابن سلول کی مسیکہ اور امیمہ نامی دو لونڈیاں تھیں۔ وہ دونوں کو زنا پر مجبور کرتا تھا۔ انہوں نے اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تب یہ آیت اتری کہ اور اپنی لونڈیوں کو زناکاری پر مجبور نہ کرو اگر وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہوں .... بیشک اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے تک۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2155]