8. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ومن کان فقیرًا ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ النساء)۔
حدیث نمبر: 2130
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے اس آیت ”جو شخص مالدار ہو وہ بچا رہے (اور جو محتاج ہو وہ اپنی ضرورت کے موافق کھائے)“ کے بارہ میں مروی ہے کہ یہ آیت اس شخص کے بارے میں اتری ہے جو یتیم کے مال کا متولی ہو اور اس کو درست کرے اور سنوارے۔ تو اگر وہ محتاج ہو تو دستور کے موافق کھائے (اور جو مالدار ہو تو کچھ نہ کھائے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2130]