6. اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے مردوں اور عورتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1891
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی راہ میں جا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پہاڑ پر سے گزرے جس کو جمدان کہتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چلو یہ جمدان ہے مفردون آگے بڑھ گئے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مفردون کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1891]