الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح مسلم
دم جھاڑ کے مسائل
3. معوذات کا مریض پر پڑھنے اور پھونک مارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1446
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب گھر میں کوئی بیمار ہوتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر معوذات (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھ کر پھونکتے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے، جس بیماری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھونکتی اور آپ ہی کا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھیرتی تھی کیونکہ آپ کے ہاتھ مبارک میں میرے ہاتھ سے زیادہ برکت تھی۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1446]