سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی تم میں سے انگور کو ”کرم“ نہ کہے اس لئے کہ ”کرم“ مسلمان آدمی کو کہتے ہیں۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1408]
حدیث نمبر: 1409
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (انگور کو) کرم مت کہو بلکہ عنب کہو یا حبلہ کہو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1409]