22. آدھی پنڈلی تک چادر اوپر اٹھا کر رکھنے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1358
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرا اور میری چادر لٹک رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبداللہ! اپنی چادر اونچی کر۔ میں نے اٹھا لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور اونچی کر۔ میں نے اور اونچی کی۔ پھر میں (اپنی تہبند کو) اٹھا کر ہی رکھتا تھا، یہاں تک کہ لوگوں نے پوچھا کہ کہاں تک اٹھانی چاہئے؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نصف پنڈلی تک۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1358]