سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مقام) مرالظہران میں تھے اور کباث (جنگلی درخت کا پھل) چن رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیاہ دیکھ کر چنو۔ ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں چرائی ہیں (تب تو جنگل کا حال معلوم ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! اور کوئی نبی ایسا نہیں ہوا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں، یا ایسا ہی کچھ فرمایا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1321]