8. کھانے اور پینے پر ((الحمدللہ)) کہنے کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 1305
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بندے سے راضی ہوتا ہے جب وہ کھا کر ((الحمدللہ)) پڑھے یا پی کر ((الحمدللہ)) پڑھے (یعنی صبح یا شام یا کسی اور وقت کے کھانے کے بعد)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1305]