ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ جانور موذی ہیں کہ حرم کی حدود سے باہر اور حرم کی حدود کے اندر مار دیئے جائیں۔ ان میں سانپ، چتکبرا کوّا، چوہا، پاگل کتا اور چیل شامل ہیں۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 683]
حدیث نمبر: 684
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ جانور ایسے ہیں کہ ان کو حرم میں اور احرام کی حالت میں قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں ہے، وہ جانور یہ ہیں: 1۔ چوہا۔ 2۔ بچھو۔ 3۔ کوّا۔ 4۔ چیل۔ 5۔ پاگل کتا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 684]