الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح مسلم
جنازہ کے مسائل
2. مریض اور میت کے پاس کیا کہا جائے؟
حدیث نمبر: 452
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم بیمار یا میت کے پاس آؤ تو اچھی بات کہو۔ اس لئے کہ فرشتے اس بات پر آمین کہتے ہیں جو تم کہتے ہو۔ کہتی ہیں کہ جب ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابوسلمہ کا انتقال ہو گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں دعا کرو کہ اے اللہ! مجھے اور اس کو بخش دے اور مجھے ان سے نعم البدل عطا فرما کہتی ہیں کہ میں نے یہ دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان سے نعم البدل عطا کیا یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 452]