الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح مسلم
المساجد
80. امام کی اتباع کرنا اور ہر عمل امام کے بعد کرنا۔
حدیث نمبر: 317
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو (صحابہ) بھی رکوع کرتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے تو ((سمع اللہ لمن حمدہ)) کہتے اور ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین پر پیشانی رکھتے دیکھتے اس وقت ہم بھی سجدہ میں جاتے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 317]