اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) کی دادی نے جن کا نام ملیکہ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کھانے کے لئے بلایا جو انہوں نے پکایا تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور فرمایا: کھڑے ہو جاؤ کہ میں (تمہاری خیر و برکت کے لئے) نماز پڑھوں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ایک (چٹائی) بوریا لے کر کھڑا ہوا جو بہت بچھانے سے سیاہ ہو گیا تھا (یعنی مستعمل تھا)، اس پر میں نے پانی چھڑکا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے اور میں نے اور ایک یتیم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف باندھی اور بوڑھی بھی ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی اور سلام پھیرا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 233]