5. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ایک فتنہ ایسا نمودار ہو گا کہ جس میں بیٹھا ہوا (آدمی) کھڑے ہوئے (آدمی) سے بہتر ہو گا۔
حدیث نمبر: 2192
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب ایسے فتنے ہوں گے جن میں بیٹھا ہوا آدمی کھڑے ہوئے آدمی سے بہتر ہو گا اور کھڑا ہوا چلنے والے سے بہتر ہو گا اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہو گا۔ جو شخص دور سے ان کو جھان کے گا، وہ اس کو بھی اس آفت میں مبتلا کر دیں گے۔ پس جو شخص کوئی ٹھکانہ یا پناہ کی جگہ پائے تو وہ وہیں پناہ لے لے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2192]