5. اس بیان میں کہ اللہ تعالیٰ انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2141
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ قسم کھا یا کرتے تھے: ((لاّ و مقلّب القلوب))(یعنی قسم ہے! دلوں کے پھیرنے والے کی)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2141]