4. جس کی عمر ساٹھ سال کی ہو گئی، اللہ اس کے عذر کو (کمی) عمر کی بابت قبول نہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 2095
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ نے لمبی عمر عطا کی حتیٰ کہ ساٹھ برس کو پہنچ گیا، پھر اللہ اس کے عذر کو قبول نہیں کرتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2095]
حدیث نمبر: 2096
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھے شخص کا دل دو چیزوں (کی خواہش) سے جوان ہوتا ہے (1) حب دنیا (2) اور درازی عمر۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2096]