سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ایک دفعہ میں رات کو ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رہ گیا اور پوری حدیث ذکر کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھیئے کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: وضو ٹوٹنے کے بعد (بغیر وضو کیے) قرآن کی تلاوت کرنا) اور اس حدیث میں مزید کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو دعا پڑھتے تھے اس میں یہ الفاظ ہوتے تھے: ”اے اللہ! میرے دل میں روشنی کر دے، میری آنکھ میں روشنی کر دے، میرے کان میں روشنی کر دے، میری داہنی طرف روشنی، میری بائیں طرف روشنی، میرے اوپر روشنی، میرے نیچے روشنی اور میرے لیے روشنی ہی روشنی فرما دے (یعنی ہر طرف روشنی فرما دے)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2075]