سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو اشخاص کو چھینک آئی ایک کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ”یرحمک اﷲ“ فرمایا اور دوسرے کو کچھ نہ فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تو ”یرحمک اﷲ“ فرمایا اور اسے نہ فرمایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”اس نے الحمدللہ کہا تھا اور اس نے نہیں کہا تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2055]