25. اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچ بولنے والوں کا ساتھ دو۔“ (سورۃ التوبہ: 119) اور جھوٹ بولنے والے کی برائی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2039
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچ بولنا نیک کاموں کی ہدایت کرتا ہے اور نیک کام جنت میں لے جاتا ہے اور انسان سچ بولتے بولتے (اللہ کے ہاں) سچ بولنے والوں میں لکھا جاتا ہے اور یقیناً جھوٹ بدکاری کی طرف لے جاتا ہے اور بدکاری دوزخ کی طرف لے جاتی ہے اور یقیناً انسان جھوٹ بولتے بولتے اللہ کے ہاں جھوٹوں میں لکھا جاتا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2039]