12. جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے۔
حدیث نمبر: 2023
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ پر اور قیامت (کے دن) پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کی خاطر مدارت کرے اور جو شخص اللہ پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے اور جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ بات کہے تو اچھی کہے ورنہ خاموش رہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2023]