ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا یا (آپ نے اس طرح بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) حکم فرمایا: ”نظر بد کا دم کیا جائے (تو جائز ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1974]
حدیث نمبر: 1975
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان پڑے ہوئے دیکھے تو فرمایا: ”اس لڑکی کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر بد ہو گئی ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1975]