سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب وہ کسی بخار چڑھی عورت کے پاس آتیں تو اس کے لیے دعا کرتیں اور پانی لے کر گربیان میں ڈال دیتیں اور کہا کرتیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح بتلایا ہے کہ اس بخار کو پانی سے ٹھنڈا کیا کرو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1972]