3. شہد سے علاج کرنا جائز ہے اور اللہ تعالیٰ کا قول ”اس (شہد) میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔“ (سورۃ النحل: 69)
حدیث نمبر: 1964
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا کہ میرے بھائی کو پیٹ کی تکلیف ہے (یعنی دست آ رہے ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو شہد پلاؤ۔“(چنانچہ اس نے جا کر پلایا) پھر وہ دوبارہ آیا (اور عرض کی کہ اس کو ابھی آرام نہیں آیا) فرمایا اور شہد پلاؤ۔“(وہ گیا اور پلایا) پھر لوٹ کر آیا اور (کہ اب بھی آرام نہیں آیا اور) میں سب کچھ کر چکا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا فرمانا (”اس شہد میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔“) سچ ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اس لیے تو شہد ہی پلائے جائے۔“ چنانچہ وہ پلاتا رہا، پس وہ تندرست ہو گیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1964]